ابنا: افغانستان میں تعینات ایساف افواج کے ترجمان میجر جیسن واگونر نے کہا کہ جنوبی صوبے ہلمند میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس مسلح شخص کی فائرنگ سے دو نیٹو فوجی اس وقت ہلاک ہوگئےجب وہ ایک چیک پوسٹ پر موجود تھے۔
نیٹوفورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ افغان اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں امریکی اڈے میں پیش آیا جہاں سویلین اور فوجی اہلکار تعمیراتی کام میں مصروف تھے
دوسری جانب افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے میزائیل حملے میں ایک اطالوی فوجی ہلاک ہوا ہے-
نیٹو ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس حملے میں ایک اطالوی فوجی ہلاک اور پانچ دیگرزخمی ہوئے ہیں.
..... /169